Wednesday, 28 February 2018

نہال ہاشمی باز نہ آئے، جیل سے رہائی کے بعد پھر سخت بیان


راولپنڈی: سینیٹر نہال ہاشمی نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ایک بار پھر سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کب کسی کا نام لے کر تنقید کی، مجھے انتقام کا نشانہ بناکر ناانصافی پر مبنی فیصلہ کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق عدلیہ مخالف تقریر کا جرم ثابت ہونے پر سپریم کورٹ کی جانب سے سزایافتہ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور سینیٹر نہال ہاشمی نے رہائی کے بعد ایک بار پھر بغیر نام لیے اداروں پر شدید تنقید کرڈالی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے کسی بابا رحمتے یا چاچا کا نام نہیں لیا، تم مجھے جیل بھیج سکتے ہو گولی مارسکتے ہو مگر جان نہیں لے سکتے کیونکہ وہ رب کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا یا میرے ساتھ انصاف کیا گیا؟ ، وہ شرمندہ ہوا ہوگا جس نے اپنے اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھایا، برائے مہربانی اپنا کام کریں کیونکہ اللہ کو جواب دینا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ نیب پاکستان کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، اس محکمے کے افسران کے گھروں پر چھاپے ماریں تو ملک کی لوٹی ہوئی آدھی دولت مل جائے گی۔
 جیل سے رہائی کےملنے پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنان نے اسیر سینیٹر کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں، اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر شدید بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی اور مسلم لیگ ن سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری کی جیب بھی کٹی۔

No comments:

Post a Comment

minibusinessnews.com

Click here.. <a href="http://maps.google.no/url?q=https://minibusinessnews.com/">Mini Business News...